Tuesday, March 26, 2013

North Korea threat to America


پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے امریکا کے تین علاقوں پر میزائل حملے کی دھکمی دیتے ہوئے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا پر راکٹ حملے کرنے کی کھل کر دھمکی دے دی ہے اور اس بار فوج کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے علاقے گوام ، ہوائی اور مین لینڈ پر راکٹ حملے کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا پہلے بھی امریکا کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتا رہا ہے اور ساتھ ہی جاپان کو بھی خبردار کرچکا ہے کہ اس کے حملوں کی زد میں جاپان کے وہ علاقے بھی آئیں گے جہاں امریکی فوج نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

شمالی کوریا کو دھمکیوں کو جنوبی کوریا سنجیدگی سے لیتا رہا ہے اور اس کی جانب سے یہ بات وثوق سے کہی جاچکی ہے کہ پیانگ یانگ کا میزائل امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نئے امریکی وزیر دفاع چیک ہیگ بھی اعتراف کرچکے ہیں کہ میزائل ٹیکنالوجی میں شمالی کوریا بہت آگے نکل چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ کے حملوں سے بچاؤ کے لیے میزائل شکن سسٹم کو وسعت دی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment